نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اے اہل کتاب ! اپنے دین میں حد سے نہ بڑھو

 ╏╠═🕌═[𝍖🕋𝍖 درسِ قرآن 𝍖🕋𝍖] 🌹 🌹  🌹  سورہ النسآء آیت نمبر 171 بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ *شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے* یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ لَا تَغۡلُوۡا فِیۡ دِیۡنِکُمۡ وَ لَا تَقُوۡلُوۡا عَلَی اللّٰہِ  اِلَّا الۡحَقَّ ؕ اِنَّمَا الۡمَسِیۡحُ عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ رَسُوۡلُ اللّٰہِ وَ کَلِمَتُہٗ ۚ اَلۡقٰہَاۤ اِلٰی مَرۡیَمَ وَ رُوۡحٌ مِّنۡہُ ۫ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ ۚ۟ وَ لَا تَقُوۡلُوۡا ثَلٰثَۃٌ ؕ اِنۡتَہُوۡا خَیۡرًا  لَّکُمۡ ؕ اِنَّمَا اللّٰہُ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ؕ سُبۡحٰنَہٗۤ اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہٗ  وَلَدٌ ۘ لَہٗ  مَا  فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا  فِی  الۡاَرۡضِ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ  وَکِیۡلًا ﴿۱۷۱﴾٪ ترجمہ:  اے اہل کتاب اپنے دین میں حد سے نہ بڑھو، اور اللہ کے بارے میں حق کے سوا کوئی بات نہ کہو۔ مسیح عیسیٰ ابن مریم تو محض اللہ کے رسول تھے اور اللہ کا ایک کلمہ تھا جو اس نے مریم تک پہنچایا، اور ایک روح تھی جو اسی کی طرف سے (پیدا ہوئی) تھی۔ (٩٥) لہذا اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور یہ مت کہو کہ ( خدا) تین ہیں۔ اس بات سے باز آجاؤ، کہ اسی

دجال بائیں آنکھ سے کانا ہے۔

💖💘💞 درسِ حدیث 💞💘💖 سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: 4071 کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل دجال بائیں آنکھ سے کانا ہے۔ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدَّجَّالُ أَعْوَرُ عَيْنِ الْيُسْرَى جُفَالُ الشَّعَرِ مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ ترجمہ : حضرت حذیفہ ؓ روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ‘‘دجال بائیں آنکھ سے کانا ہے۔ زیادہ بالوں والا ہے۔ اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہو گی۔ اس کی جہنم (اصل میں) باغ ہو گی اور اس کی جنت (اصل میں) آگ ہو گی’’۔ تشریح :  1۔دجال ایک مافوق الفطرت شخصیت ہے لیکن وہ کوئی افسانوی کردار نہیں بلکہ حقیقت میں موجود ہے۔یہودی مذہب پر ہے،ایک خاص وقت پر ظاہر ہوگا۔ 2۔جب دجال ظاہر ہوگا تو ایسے شعبدے دکھائے گا جس سے کمزور ایمان والے دھوکا کھاجائیں گےاور اس کے دعوے کو تسلیم کرکے اسے معبود بنالیں گے صحیح عقیدہ انسان اس سے دھوکا نہیں کھائیں گے۔ 3۔اس کی جنت اور جہنم بھی ایک شعبدہ ہوگااس لیے مومن کو اس کی جہنم سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے ۔اور اس  کی جنت کے لالچ میں نہیں آنا چاہیے۔کیونکہ جنھیں وہ اپنی جہنم

کل کا گھوڑا

 جناب ایڈیٹر صاحب رسالہ نمائش السلام علیکم! آپ جانتے ہیں کہ آج کل کی نئی پود نے ملک کی بہبودی کے لئے ڈاکے کو جائز قرار دیا ہے۔ چنانچہ بنگالہ کی حالت اس کی کھلی ہوئی مثال ہے۔ اگر یہ اصول صحیح ہے تو میں بھی’’پنج کہیں بلی تو بلی ہی سہی‘‘ کے مقولے پر عمل کر کے اردو کی خاطر انگریزی ادب پر ڈاکہ ڈالتا ہوں۔ لیکن مال کی ہیئت تبدیل کرنے کے لئے بہت کچھ کتر بیونت کر دیتا ہوں تاکہ شناخت کی وجہ سے ڈاکے کا الزام عائد نہ ہو سکے۔ اگر چوری کا مال خریدنے اور نکاسی کرنے کی ہمت ہے تو بسم اللہ۔ نمائش میں کسی جگہ جما دیجئے ورنہ واپس فرمائیے۔ خدا کے فضل سے دنیا میں مال مسروقہ خریدنے والوں کا توڑا نہیں۔ مال کھرا ہے، میں کہیں اور دام کھرے کر لوں گا۔ دیکھئے ایک راز کی بات بھی کہے دیتا ہوں۔ کسی سے کہیئے گا نہیں۔ اس مضمون کا کچھ خاکہ جون 1909 کے پیر یسنز میگزین سے اڑایا گیا ہے لیکن اضافہ واقعات اور طرز ادا نے دونوں مضمونوں میں زمین آسمان کا فرق پیدا کر دیا ہے۔ کوئی بے وقوف سے بے وقوف بھی نہ کہے گا کہ یہ مال فلاں مال کو گلا کر بنایا گیا ہے۔ پیرسنز میگزین بھی اس کے ساتھ بھیجتا ہوں۔ آپ مقابلہ کر کے اپنی عقل کا ان

‏ایک گمنام سائنسدان

بڑے ہی عجیب لوگ ہیں یہ فلسطینی۔ بہت ہی عجیب۔ اپنے مشن اور کاز کے ساتھ ایسے مخلص کہ ہر دنیوی آسائش اور بڑے سے بڑے مفاد کو بھی جوتے کی نوک پہ رکھنے والے۔ اب تک یہ کہا جاتا رہا کہ فلسطینیوں کی میزائل اور راکٹ ٹیکنالوجی کو ایران نے ڈیولپ کیا۔ مگر حقیقت حال اب سامنے آئی ہے۔ فلسطینی اس وقت تک مزاحمتی قوت کے اصل دماغوں کو پردہ اخفا میں رکھتے ہیں، جب تک وہ مرتبہ شہادت پر فائز نہیں ہو جاتے۔ یہ ہیں ڈاکٹر جمال الزبدہ، جنہوں نے امریکی شہریت، ناسا جیسے ادارے کی ملازمت اور آسائش بھری زندگی کو فلسطینی کاز کیلئے قربان کیا۔ مختلف امریکی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے والے یہ عظیم سائنسدان جامعہ غزہ میں استاذ تھے۔ 64 سالہ ڈاکٹر جمال ناسا سے بھی وابستہ رہے اور امریکی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے اور ان کے تحقیقی مضامین (ہوائی جہاز کے انجن کی ڈیولپمنٹ سے متعلق) مختلف عالمی جرائد کی زینت بنتے رہے۔ لیکن دست قدرت نے ان سے کچھ اور کام لینا تھا، اس لئے وہ 1994ءمیں وطن لوٹ آئے۔ 2006ءمیں یعنی غزہ سے اسرائیلی قبضہ ختم ہونے کے ایک سال بعد ہی میزائل سازی کا کام شروع کیا۔ عجیب ترین بات یہ ہے

14 خصوصیات جو آپ کو ونڈوز 11 پر غیر فعال کرنی چاہئیں

یہاں ان خصوصیات کی فہرست ہے جو آپ کو ونڈوز 11 کی ہر انسٹالیشن پر غیر فعال کرنی چاہیے۔ Windows 11 بہت ساری خصوصیات اور افعال کے ساتھ آتا ہے، جو صارفین کی ایک وسیع رینج کو پورا کرتا ہے۔ تاہم، یہ تمام خصوصیات عالمی طور پر ضروری یا مطلوبہ نہیں ہیں۔  مثال کے طور پر، جب کہ اطلاعات مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، وہ آوازوں اور بینرز کے ساتھ ورک فلو کو بھی توڑ سکتی ہیں، جس سے آپ کم پیداواری ہو سکتے ہیں۔ ٹاسک بار مختلف خصوصیات کے ساتھ آتا ہے، جیسے کہ تلاش اور موسم، لیکن آپ ہمیشہ سٹارٹ مینو اور ویجٹس کے ڈیش بورڈ کے ذریعے موسم کو تلاش کر سکتے ہیں، تاکہ آپ ان آئیکنز کو محفوظ طریقے سے ہٹا سکیں۔ اگر آپ AI استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں تو آپ Copilot کو ہٹا اور غیر فعال بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو تلاش سے ہوم پیج پر ویب ہائی لائٹس نہیں ملتی ہیں، تو یہ وہ چیز ہے جسے آپ آف کر سکتے ہیں۔ آپ ٹاسک بار سے تاریخ اور وقت کو بھی ہٹا سکتے ہیں، اسٹارٹ مینو کی سفارشات کو بند کر سکتے ہیں (طرح کی طرح)، میموری انٹیگریٹی کو غیر فعال کر سکتے ہیں اگر اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایپس شروع کر سکت

جان جاناں

  ہنستی بستی زندگی کا خواب جن کے دم سے تھا جن کے پُرکھوں کا تعلق بھی یقیناً ہم سے تھا چار دن اچھے کٹے گویا کہ جنت مل گئی رفتہ رفتہ وہ میرے رونے کا ساماں ہوگئیں جان تھیں جو چار میری "جانِ جاناں" ہوگئیں مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر، کہ آساں ہوگئیں خوب "کیتا" رات کو چاروں نے مل کر تنگ مجھے لگ رہیں تھیں آج چاروں ایک دم آہنگ مجھے یہ گماں ہوتا تھا چاروں ایک قالب ہو گئیں  پر جو دیکھا گھور کر تو دم دبا کر سوگئیں  جان تھیں جو چار میری "جانِ جاناں" ہوگئیں مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آساں ہوگئیں میں نے آکھا تھا انہیں کہ راز رکھنا راز میں جب بلاؤں دوڑ کر آنا تم اک آواز میں پر ہوا کیا، مجھ سے نہ پوچھو اے میرے دوستو  پیٹ کی ہلکی تھیں چاروں چار دن میں چو گئیں  جان تھیں جو چار میری "جانِ جاناں" ہوگئیں مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آساں ہوگئیں ایک دن پوچھا جو ان سے "میرے کپڑے دھودیئے ؟" بیج پھولوں کے جو تھے، گملوں میں وہ سب بو دیئے ؟ ایک ساعت کو تو وہ حیران جیسے ہوگئیں پھر منہ پہ رکھ کے ہاتھ ہنستے ہنستے پاگل ہوگئیں  جان تھیں جو چار میری "جانِ جاناں" ہو

اسماء الحسنیٰﷻ ★彡(المھیمن)彡★

 

حُصولِ اولاد کے لیے وظیفہ

 سوال: میری شادی کو 4 سال ہونے والے ہیں اور ابھی تک کوئی بچہ نہیں ہے، کوئی وظیفہ بتائیں، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔ان شاءاللہ جواب: آپ پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی سے ادائیگی اور ظاہری اسباب اختیار کرنے کے  ساتھ  صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی  بے  چارگی کو بیان کر کے خوب  خوب  دعائیں مانگیں اور  استغفار اور صدقہ کی کثرت کریں، نیز   ہر نماز کے بعد میاں بیوی دونوں سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ان کو اولاد کی نعمت عطاء کردے گا: "﴿ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وّأََنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ﴾ ". نیز بزرگوں سے یہ بھی منقول ہے کہ  میاں بیوی ہم بستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس(45)، چھیالیس(46)  اور سینتالیس(47) پڑھ لیا کریں۔ وہ یہ ہیں : "﴿ وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى (45) مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى (46) وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى (47) ﴾". (سورۃ النجم) فقط والله أعلم فتوی نمبر : 144505101659 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

دجال کون؟ کہاں؟ کب؟

 نام کتاب: دجال کون؟ کہاں؟   کب؟   تالیف: مُفتی ابو لبابہ شاہ منصور پیشکش: آئی ٹی درسگاہ ڈاٹ کام

عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 7 ・❱

  🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹                            عشرکےاحکام ❰・ پوسٹ نمبر 7 ・❱    عشر کے لیے سال گزرنا شرط نہیں ہے۔   جس طرح زکواة میں مال زکواة پر سال کا گزرنا ضروری ہے اس طرح عشر واجب ہونے کے لیے پیداوار پر سال کا گزرنا شرط نہیں ہے بلکہ جب بھی پیداوار حاصل ہوجائے تو عشر ادا کرنا واجب ہوگا۔ اگر پانی مفت ہو لیکن دیگر اخراجات ہوں تو عشر ہے یا نصف عشر؟ ☆۔۔۔ پیداوار پر عشر یعنی 10 فیصد یا نصف عشر یعنی 5 فیصد لازم ہونے کا تعلق پانی کے خرچہ یا اس پر ہونے والی محنت کے ساتھ ہے ، لہذا اگر زمین کو ایسے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے جس پر خرچہ نہیں آتا تو محض کھاد ، بیچ اور اسپرے وغیرہ کے خرچہ کی وجہ سے حکم میں تبدیلی نہیں آئے گی اور بدستور عشر یعنی 10 فیصد ہی لازم آئے گا۔ خلاصہ یہ کہ کھاد، بیچ اور اسپرے وغیرہ کے خرچہ کو منہا نہیں کیا جائے گا۔  📚حوالہ: ▪الدرالمختار مع ردالمحتار 3/244 بیروت  ▪مبسوط 3/4 مرتب:✍   مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ